
اسلام آباد میں اب تک مارگلہ ہلز سمیت شہر بھر میں آگ لگنے کے کل 63 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ۔۔۔ مارگلہ کے جنگلات میں 5 دن تک لگی رہنے والی آگ سے ہزاروں درخت راکھ بن گئے، جنگلی حیات اور پرندوں کے ٹھکانے بھی ختم ہوگئے۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ کے آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔۔
مارگلہ ہلز پر 50 سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات ۔۔۔۔ گھنے جنگلات بن گئے چٹیل میدان ۔۔۔ ہریالی کی جگہ راکھ نے ڈیرے ڈال لئے ۔۔۔ بڑی تعداد میں درخت جل گئے پرندوں کے گھر تباہ ہوئے تو آتشزدگی سے جنگلی حیات کے ٹھکانے بھی ختم ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔
سی ڈی اے انوائرنمنٹ پروٹیکشن یونٹ کےڈی جی عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ مئی، جون اور جولائی کوآگ کا سیزن کہا جاتا ہے ۔۔۔صرف اسلام آباد ہی نہیں ۔۔ اس سیزن میں گرمی سے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آگ لگ رہی ہے۔۔۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پرتیس دیہات ہیں اوریہ امکان بھی ہے کہ آگ لگانے والے آگ لگانے کے بعد فرار پو جاتے ہیں ۔۔۔پہلی بار3 آگ لگانے کے شبے میں 3 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔۔۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ہلز پرنہیں جا سکتیں ۔۔۔ سی ڈی اے انوائرمنٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بجھانے کے لئے 400 فائر فائٹرز کو ہائر کیا ہے جو آگ بجھانے کا کام انجام دیتے ہیں ۔۔۔
انتظامیہ کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر30 چوکیاں بنائی گئی ہیں جو آگ لگنے کی صورت میں فوری ریسپانس کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔