
پلوامہ۔۔۔ حارث بٹ
مقبوضہ وادی میں طویل عرصہ ٹھہراو کے بعد پھر گولیوں کی بارش ہونے لگیں ۔ بھارتی فورسز نے پلوامہ میں دو کشمیری فریڈیم فائٹر کو شہید کرکے کروڑوں روپے مالیت کے گھر کو آگ لگا کر زمین بوس کردیا ۔
کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے نہامہ علاقے میں پیر کی صبح آزادی پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس کے دوران دو طرف سے شدید فائرنگ کی گئی ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے نہامہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جو ایک انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگئی۔
اس تصادم میں شہید ہونے والے عسکریت پسند کمانڈر ریاض احمد ڈار ستھرکنڈ کاکاپورہ کے رہائشی تھے۔ وہ نو سال سے کشمیر کی مسلح تحریک میں سرگرم تھے ۔دوسرے عسکریت پسند رئیس احمد کا تعلق لرو کاکاپورہ علاقے سے تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں یہ طویل عرصے بعد کی جھڑپ ہے جس میں فورسز نے نہ صرف دو جوانوں کو شہید کردیا بلکہ جس گھر میں دونوں نے پناہ لی تھی اس کو گولے مار کر ملیا میٹ کردیا ۔ محل نما اس گھر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اب تک ہزاروں گھر زمین بوس کرچکی ۔ جب فورسز کسی مسلح جنگجو کو مارنے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو وہ اس گھر کو گولہ بارود سے گھر دیتی ہیں ۔