
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نمبیا نے اومان کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کردیا ہے ۔ اس میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے رہے کیونکہ انہوں نے سوپر اوور میں نہ صرف شاندار بیٹنگ کی بلکہ آخری اوور کرکے ٹیم کو فتح بھی دلادی ۔
جیت کے بعد ڈیوڈ ویزے نے کہا جب ہم ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں پاکستان سے ہارے تو ہارنے کے بعد ہم سب اداس تھے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم ہمارے ڈریسنگ روم کا دروازہ کھٹکھٹا کر آئی، وہ ہماری تعریف کرتے ہیں۔ بابر اعظم اور رضوان ہمارے کھیل کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں مبارکباد دی کیونکہ ہم عالمی کپ کھیل رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج کی جیت بھی اسے حوصلے کی ایک کڑی ہے ۔