
معروف ادارکارہ اور ٹی وی شو کی ہوسٹ مطیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر کڑی تنقید کردی ۔
ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں گریجویشن کی اسکالر شپ فلسطین کے طلبہ کے نام کرنے کا اعلان کیا جس پر پاکستانی اداکارہ مطیرہ نے سخت رد عمل دے دیا۔
مطیرہ نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے کہ ملالہ کس دنیا میں رہ رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مطیرا نے مزید لکھا کہ اس وقت فلسطین میں لوگ مررہے ہیں ۔ ان کی زمیںوں کو چھینا جارہا ہے ، ہرطرف تباہی کے مناظر ہیں اور لوگ بھوک سے تڑپ رہے ہیں ایسے میں ملالہ کا آکس پرڈ یونیورسٹی کے طلبا کو اپنی اسکالر شپ کی رقم دینا کون سے بڑا آئیڈیا ہے ۔