
اسلام آباد ۔۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے خصوصی نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دیئے جانے کا مسئلہ اٹھا دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ایک سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی وہ شکایات کرتی رہی،اصل سٹیک ہولڈر ووٹرز ہیں جن کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس اطہر من اللہ کو روکتے ہوئے کہا کہ یہ معاملے ہمارے سامنے نہیں ہے۔
جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا مجھے بات مکمل کرنے دیں۔ ملک میں پہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ کوئی سیاسی جماعت زیر عتاب آئی ہو۔ پی ٹی آئی مسلسل شکایت کر رہی تھی لیول پلئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اصل اسٹیک ہولڈر ووٹر ہے جو ہمارے سامنے نہیں۔ ہم بنیادی حقوق کے محافظ ہیں۔
اطہر من اللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہے ووٹرز کے حقوق کا تحفظ کیسے ہو سکتا تھا،ایک جماعت مسلسل شفاف موقع نہ ملنے کا کہہ رہی تھی اور یہ پہلی بار نہیں تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے انٹرا پارٹی الیکشن کروا لیتےتو سارے مسئلے حل ہو جاتے،