
امریکہ کے انڈر سیکرٹری جان باس آئندہ ہفتے کے آغاز میں وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔۔۔ امریکی وفد کی وزیر اععظم اور وزیر خارجہ سمیت پاکستانی انتظامیہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کے بعد امریکی وفد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے ،سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے میں پاک امریکہ تعلقات اور اس میں پہتری کے لیے مفصل جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں وفد پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تفصیلی بات چیت کرے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک ایران معائدوہ کے حوالے سے امریکہ کو شدید تحفظات بھی ہیں ۔