
آئندہ مالی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں ۔۔
۔ آئی ایم ایف کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں اضافے کے مطالبے پر ترقیاتی بجٹ میں تقریبا 300 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 15 ارب67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔نیا بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں کے تقاضوں کے مطابق مختص کیا جائے گا۔۔۔
دوسری جانب مالی وسائل کی قلت کے باعث صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ سماجی شعبے صحت، تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے صرف83ارب روپے مختص کرنے کی تجویز جبکہ گزشہ مالی سال تینوں شعبوں کیلئے بجٹ میں 203 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کے منصوبوں کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا۔ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی مد میں صحت کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 ارب کم کرنے کی تجویز ہے۔ تعلیم کیلئے 51ارب ترقیاتی بجٹ کی مد میں کم کرنے کی تجویز ہے۔۔۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کیلئے 17ارب روپے، تعلیم کیلئے 32ارب روپے اور دیگر سماجی شعبوں کیلئے 34ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔