
نئی دہلی ۔۔
بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے سیاسی میدان مار لیا ۔ پٹھان لوک سبھا انتخابات میں ممتا بینرجی کی ترنمول کانگریس پارٹی سے مغربی بنگال کی بہرام پور سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔ یوسف پٹھان نے کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری اور بی جے پی رہنما کو شکست دے دی ۔
یوسف پٹھان ممبر پارلیمنٹ بننے والے پہلے کرکٹر نہیں ہیں۔ اس سے پہلے گوتم گمبھیر، نوجوت سنگھ سدھو، محمد اظہر الدین، کیرتی آزاد اور چیتن چوہان بھی رکن پارلیمنٹ بن چکے ہیں۔