
نئی دہلی ۔۔۔
بھارت کی ارب پتی شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی جو پانی پیتی ہے اس کے ایک ایک بوند کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔ نیتا کے زیرِ استعمال خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت بھی کروڑوں روپے ہے۔
ارب پتی تاجر کی اہلیہ خوبصورت اور دلکش نظر آنے کیلئے منفرد ڈیزائن کی بوتل میں دنیا کا مہنگا ترین پانی پیتی ہیں۔ سونے سے بنی بوتل کی قیمت 49 لاکھ ہے جسے مشہور ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو نے تیار کیا ہے۔
اس سونے کی بوتل میں موجود دنیا کے مہنگے ترین پانی کو
(Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani)
کہتے ہیں۔ پانی میں 24 قیراط سونے کے ذرات کے ساتھ فجی اور فرانس کے قدرتی چشمے اور آئس لینڈ کے گلیشیئر کا پانی موجود ہے۔ یہ پانی پینے سے انسانی جلد تروتازہ اور دلکش نظر آتی ہے۔
اگر بوتل کی بات کی جائے تو اسے ایک نیلامی میں 60 ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔