
سری نگر ۔۔

مقبوضہ کشمیر کے اسیر سیاسی رہنما انجینئرشیخ عبدالرشید رشید نے لوک سبھا الیکشن میں ضلع بارہ مولہ کی سیٹ پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کوشکست دیکر حلقے میں جیت درج کرادی۔
انجینئر عبدالرشید کو عمر عبداللہ پر 2 لاکھ سے زائد ووٹوں کی لیڈ حاصل ہوئی ۔
انجینئر رشید کو 423507 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ عمر عبداللہ 234928 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ سجاد غنی لون جو کہ پیپلز کانفرنس کے امیدوار ہیں محض147622 ووٹ حاصل کرکے تیسر نمبر پر ہیں۔
عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید اس وقت اسی تہاڑ جیل میں بند ہیں جس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انجینئر رشید شیخ کو این آئی اے نے سال 2019 میں ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ پھر وہ انہیں دہلی لے آئی تھی۔ جیل میں رہتے ہوئے الیکشن لڑا۔