
نئی دہلی ۔۔
بھارت میں ایگزٹ پول چلانے والی کمپنی کا ہیڈ پردیپ گپتا الیکشن نتائج آنے کے بعد رو پڑا ۔
لوک سبھا انتخابات میں ایگزٹ پول کے نتائج غلط ثابت ہونے پر پردیپ گپتا دوران انٹرویو رو پڑے۔ یکم جون کو ایکس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے بھارت کی حکمراں جماعت نریندر کیلئے 361 سے 401 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی۔
دوسرے پولز نے بھی کہا تھا کہ یہ انتخابات بی جے پی کا اب تک کا سب سے بڑا مینڈیٹ ہو سکتا ہے لیکن اب تک کے نتائج ایگزٹ پولز کے دعوؤں کے برعکس آئے۔