
دنیا کی عجیب و غریب شادی اسی کی دہائی میں ہوئی ہے جب کینیا کی سیر کرنے والی سویٹزلینڈ کی لڑکی نے یہاں کے ایک قبائلی نوجوان کے ساتھ شادی رچالی ۔
انیس سو چھیاسی میں سوئس کورینا ہافمین اپنے بوائے فرینڈ مارکو کے ساتھ کینیا گھومنے پھرنے گئی تھی
ہوفمین کی وہاں ایک سامبورو جنگجو لکیٹنگا لیپرموریجو سے ملاقات ہوئی اور پہلی ہی ملاقات میں اس کا دل سامبورو جنگجو پر آگیا ۔ ہوفمین نے اپنے بوائے فرینڈ مارکو کو چھوڑ دیا اور اپنا مال بیچنے کے لیے واپس سوئٹزرلینڈ چلی گئی۔ لڑکی 1987 میں، کینیا واپس گئی ۔ لیکٹنگا کو تلاش کیا اور کچھ دن بعد دونوں کی ملاقات ہوئی ۔دونوں ایک ساتھ چلے گئے اور شادی کرلی ۔سال بعد بیٹی پیدا ہوئی ۔
ہوفمین جو امیر زادی تھی نے یہاں عام خواتین کی طرح زندگی گزارنا شروع کیا ۔اس نے جلد سمبورو عورت کے طور طریقے سیکھ لیے ۔اس نے بنیادی سامان بیچنے کے لیے گاؤں میں ایک چھوٹی سی دکان کھولی۔
اس دوران ہوفمین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بشمول بیماریاں اور ازدواجی مسائل۔
کچھ عرصہ بعد سوئس خاتون کے شوہر کی طرف سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں کے تعلقات اس نہج تک پہنچ گئے کہ ہوفمین کو کینیا چھوڑنا پڑا
سنہ1990 میں اس نے بیٹی کو ساتھ لے کر سوئٹزرلینڈ واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں، اس نے اپنے تجربات کے بارے میں ایک کتاب لکھی۔ ہوفمین کی کتاب
The White Massai
بہت زیادہ مقبول ہوئی ۔ اس کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے، اور 2005 میں، نینا ہوس اور جیکی آئیڈو اداکاری والی ایک نامی فلم بنائی گئی۔
وہ 2004 میں پہلی بار اپنے سمبورو خاندان سے ملنے واپس آئی۔ اس کے بعد ایک اور دورہ کیا جس میں اس کی بیٹی بھی ساتھ تھی ۔
ہوفمین کی داستان عشق کیوں مقبول ہوئی اس کی ایک وجہ تو صاف ہے کہ گوری چٹی لڑکی اور کینیا کا کالا کلوٹا نوجوان ۔۔ دونوں کا جوڑ وہ بھی ایک دو ملاقاتوں میں ۔
پھر خاتون نے جو اپنا لائف اسٹائل چھوڑ کر قبائلی زندگی گزارا اس وجہ سے بھی ہوفمین کی کہانی مقبول ہوئی ۔