
مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
صدر محمد معیزو نے ’مالدیپ کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی‘ کے نام سے ایک قومی فنڈ ریزنگ مہم چلانے کا بھی اعلان کیا
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مسلم اکثریتی ملک مالدیپ کی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں معصوم شہریوں کیے جانے والے مظالم کے باعث اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں 36 ہزار 439 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 82 ہزار 627 زخمی ہوچکے ہیں۔