
مظفرآباد…
کچے کے ڈاکوؤں نے آزاد کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ کے رہائشی خانی زمان کی رہائی کے لیے ان کے لواحقین سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگ لیا، مطلوبہ رقم نہ دینے کی صورت میں مغوی کے گردے نکال کر بیچ دینے کی دھمکی دے دی خانی زمان مظفرآباد گڑھی ڈوپٹہ کا رہائشی ہے، جو6 ماہ قبل سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوا ہے۔
خانی زمان کے بھائی زاہد زمان نے بتایا کہ ان کے بھائی 16 مئی کو پنوعاقل کے ایک دوست کی شادی پر جانے کا کہہ کر گئے تھے، بھائی نے 17 مئی کو کال کی کہ وہ پنوعاقل پہنچ گئے ہیں اور ان کے دوست انہیں لینے آرہے ہیں، اس کے بعد بھائی کا کوئی پتا نہیں چلا۔زاہد زمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بھائی کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر رابطہ کیا، لیکن ان کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا، جس پر 25 مئی کو گڑھی دوپٹہ تھانے میں رپورٹ درج کروائی۔
انہوں نے کہا ’ابھی ہم تھانے ہی میں موجود تھے کہ خانی زمان کے نمبر سے کال آئی، ڈاکوؤں نے تھانہ گڑھی ڈوپٹہ پولیس کی موجودگی میں ہم سے 23 منٹ بات کی۔
زاہد خان نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگے اور کہا کہ رقم ادا کرو اور اپنے بھائی کو لے جاؤ ورنہ ہم اس کے گردے نکال کر بیچ دیں گے۔.