
مظفر آباد۔۔۔ہارون آزاد
آزاد کشمیر میں 13 جون کو کشمیر بنے گاپاکستان ریلی نکالی جائے گی ۔ مسلم کانفرنس کے زیراہتمام اس ریلی کی حمایت دیگر پارٹیوں نے بھی کردی ہے ۔
مسلم کانفرنس کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ تیرہ جون کو اہلیان پونچھ صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق خان کی ہدایت پرکشمیر بنے گاپاکستان ریلی میں شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کاعملی ثبوت دیں۔ 13جون کی ریلی تاریخ ساز ہوگی۔مظفرآباد ڈویژن کی طرح پونچھ ڈویژن میں بھی عوام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ مکمل طورپر اظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پرنکلیں گے اور پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کاعملی ثبوت دینگے
دوسری طرف صدر استحکام پاکستان پا رٹی سردار تنویر الیاس کے بعد پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صدر سردار یعقوب خان نے مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروادی۔
صدرمسلم کانفرنس نے کہا کہ ہم سردار یعقوب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر بنے گاپاکستان ریلی کی حمایت کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔