
سری نگر ۔۔۔۔۔لوک سبھا الیکشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی الیکشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کو مشترکہ نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہیں۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ دسمبر 2023 میں سپریم کورٹ نے کمیشن کو یہ انتخابات تیس ستمبر 2024 تک کرانے کی ہدایت دی تھی۔