
Lavc57.107.100
اقوام متحدہ نے بچوں کے قاتل اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرلیا
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی لسٹ آف شیم میں اسرائیل کے ساتھ روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کردی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 5 میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوراک کے بغیر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یو این انسانی حقوق کے عہدیدار نے اسرائیل کو یو این بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے،فرانسسکا البانیز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 15ہزار فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں، اسرائیل کو بچوں کیخلاف سنگین جرائم پر بلیک لسٹ میں لے جانے کا اقدام تاخیر سے ہوا