
default
لیپہ۔۔۔
وادی نیلم کے بعد وادی لیپہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن بہاراں میلے کا انعقادکیا جائے گا جس میں مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی
میلے میں کشمیر کے ثقافتی رنگ کو دیکھانے کے لیے خصوصی سٹالز لگاے جائیں گے۔ سیاحتی سرگرمیوں سمیت مقامی روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ میلے میں مقامی گلوکار پرفضاء مقام پر اپنے سُر بکھیریں گے
جشن بہاراں میلہ میں مقامی ثقافتی ورثہ کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ وادی لیپہ کی عوام اور نوجوان پاک فوج کے تعاون سے میلے کے انعقاد اور دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں