
سری نگر۔۔۔ 5 اگست 2019 سے لیکر اب تک مقبوضہ کشمیر میں اندر ہی اندر جو لاوا پک رہا تھا وہ اب پھٹنے کو تیار ہے ۔ یعنی مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر عسکری کارروائیوں میں تیزی آنے والی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں فریڈم فائٹرز کی جانب سے ایک بار پھر عسکری کارروائیاں تیز کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف مقبوضہ علاقے کے پولیس چیف آر آر سوین نے کیا ہے ۔ پلوامہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اس وقت 70 سے 80 عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ اگرچہ کشمیر میں مقامی نوجوان کم تعداد میں عسکری صفوں میں شامل ہو رہیہے مگر باقی عسکریت پسند یہاں بڑی کارروائیاں کرنے کیلئے تاک میں بیٹھے ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ حال ہی میں عسکریت پسندوں نے بجلی ٹاور کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔ ع
انہوں نے کہا ہے کہ گنے چنے لوگ عسکریت پسندوں کو خوراک اور پناہ فراہم کرکے ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔