
چیچہ وطنی ۔۔۔۔
ڈاکووں نے پنجاب میں گڈ گورننس کے دعووں سے میک اپ اتاردیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور پولیس یونیفارم پہننے کے باوجود پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کوروکنے میں ناکام یا غافل نظر آرہی ہے ۔ اس کی تازہ مثال چیچہ وطنی کے دکان پر لگے وہ بینر ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیچہ وطنی کے ایک دکاندارنے دن دیہاڑی ڈکیتی کے باعث دکان ہی بند کردی ہے۔ دکان کے مالک نے شٹر پر ایک بینر بھی آویزاں کردیا ہے جس پر لکھا ہے کہ
بوجہ ڈکیتی دکان بند ہے ۔پولیس کی بھاری نفری دکان کے سامنے موجودگی میں مسلح ڈاکووں دکان پر ڈکیتی کی اس لیے دکان بند ہے ۔