
نئی دہلی ۔۔۔۔
ہندوستان کی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری محبت کی تلاش ہے ۔
ثانیہ مرزا دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے کپل شو کے ایک نئے پرومو میں اپنی محبت کی زندگی اور دوسری محبت کی تلاش کے بارے میں ایک دلچسپ تبصرہ کیا۔
شو کے دوران کپل شرما نے ثانیہ سے سوال کیا کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر کبھی فلم بنی تو وہ ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کریں گے اور یہ ان کی خواہش ہے؟
اس پر ثانیہ مرزا نے انہیں جواب دیا کہ ابھی پہلے انہیں بھی اپنا چاہنے والا تلاش کرنا ہے۔
یاد رہے شعیب ملک اورثانیہ نے اسی سال راہیں جدا کیں تھیں ۔ جس کے بعد شعیب نے لالی وڈ اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے،جبکہ ثانیہ مرزا سے متعلق وقفے وقفے سے کوئی نا کوئی خبر چل جاتی ہے کہ انہوں نے فلاں سے ملنا جلنا شروع کردیا ۔
کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا پرثانیہ اور شامی کے درمیان قربت کے حوالے سے بھی خبرچلیں جبکہ بعض پاکستانی اداکاروں نے اپنی سابق بھابھی کو دوسری شادی جلد کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا