
سابق نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے اپنے دور میں ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی کوشش بھی کی تھی مجھ پر گندم چوری کے الزامات لگائے جارہے ہیں یہ وقت بتائے گا کہ میں چور ہوں یا نہیں۔ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کے دوران انوارلحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں گندم چوری اسکینڈل کی تحقیات کی آفر کرتا ہوں الزام لگانا آسان ہے 25 کروڑ عوام میں کوئی بھی الزام لگا سکتا ہے دوران حکومت بہت سے مسائل سامنے تھے اپنے دور میں ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی بہت کوشش کی طلباء سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونا زندگی کا مقصد نہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا مقصد ہونا چائیے آج کا نوجوان کس طرف جارہا ہے سمجھ سے بالا تر ہے آج حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی بات کی جارہی ہے اس رپورٹ پر سب متفق ہیں 1971 کے اور 2024 کے بھارت میں بہت فرق ہے مگر آج بھی بھارت پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانچ کے دوران ڈھائی کروڑ افراد ایسے تھے جو اس رقم کے مستحق نہیں تھے