
سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن کو لیڈ کرنے اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے مشورہ ۔ بانی چئیرمین تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا۔ تحریک انصاف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کرنے کو تیار ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی پارٹی قیادت کو نوٹ کروادیا۔ سیاسی جماعتوں سے رابطے بارے بانی چئیرمین کے سپریم کورٹ کو خط بارے لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب۔ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی اجلاس میں باہمی بانی چئیرمین کے خط کے نکات کو حتمی شکل دےگی۔ خط میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کم کرنے کا حوالہ دیا جائے گا۔ خط میں انتخابی مینڈیٹ اور پی ٹی ئی رہنماوں و ورکرز پر کیسز میں فئیر ٹرائل کا مطالبہ کیا جائے گا