
ٹورنٹو: پاکستانی ایتھلیٹ سنان اشفاق احمد نے ٹورنٹو میں ہونے والی بی بی ڈبلیو کینیڈین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
سنان نے ماسٹر میونگ کے تائیکوانڈو مارشل آرٹس کلب کی ما فجیجا کو 80 کلوگرام سے کم ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں باآسانی دو سٹریٹ راؤنڈز میں شکست دی جبکہ اس نے فائنل میں ٹورنٹو میں ماسٹر کانگ کے بلیک بیلٹ مارشل آرٹس کلب کے یمتاتو نوح کو پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔ یہ مقابلے ٹورنٹو کے مرخان پین اے ایم سینٹر میں ہوئے ۔
کینیڈا میں، سنان بلیک بیلٹ ورلڈ کے لیے کھیلتا ہے – ٹورنٹو کا سب سے بڑا تائیکوانڈو مرکز جسے گرینڈ ماسٹر ٹومی چانگ چلاتے ہیں۔
یو اے ای میں پیدا ہونے والے سنان اشفاق بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے نمائندگی کرتے ہیں اور شارجہ اسپورٹ کلب کے لیے بھی کھیلتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سات سالوں کے دوران متعدد قومی اور بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلے جیتے ہیں۔ اس نے 12 سال کی عمر میں مقابلہ شروع کر دیا تھا۔
ان کی آخری بڑی جیت باوقار البانیہ اوپن تائیکوانڈو G-2 چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل تھی۔ اس نے اس سال کے شروع میں کینیڈین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں آسٹریلوی کھلاڑی کو بھی شکست دی۔