
نئی دہلی ۔۔۔
بھارت کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا ۔ مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے والے نریندر مودی کی کابینہ میں 71 وزراء شامل ہیں۔ ان میں سے 30 کابینہ کے وزیر ہیں، پانچ کے پاس آزاد چارج ہے اور 36 وزیر مملکت ہیں۔ مخلوط حکومت میں مودی کی جماعت بی جے پی نے وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو اپنے پاس رکھا ہے۔
نئی کابینہ کے پہلے اجلاس نومنتخب وزرا کو ان کے عہدے تفویض کر دیے گئے۔ جے شنکر وزارت خارجہ کے عہدے پر برقرار ہے۔ اسی طرح راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع اور امیت شاہ کو وزیر داخلہ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔نرملا سیتھا رامن کو بھی بطور وزیر خزانہ برقرار رکھا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ بھارت کی مخلوط حکومت میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں ہے ۔ اور اتنی بھاری بھرکم کابینہ کا نمبر اکہتر کیوں ۔ اس کی اہم وجہ یہی ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کے ساتھ سخت نفرت کرتی ہے ۔