
ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ساوتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دے دی
میچ میں افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور آغاز میں ہی ان کی ٹیم لڑاکھڑا گئی ۔ چار وکٹ اوٹ ہونے کے بعد میلر نے ٹیم کو سہارا دیا ۔افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئےایک سو تیرہ کا ہدف دیا ۔
بنگلہ دیش نے شروع میں محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور نوے تک پہنچایا لیکن سولویں اوور میں سیٹ بیٹرری دائے کے آوٹ ہونے کے بیٹنگ سائیڈ لڑکھڑانے لگا ۔ آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 11 رنز درکار تھے اور محمد اللہ وکٹ پر موجود تھے ۔چار بالوں میں بنگلہ دیش نے 6 رنز تو بنا لیے لیکن مہاراج کی پانچویں گیند پر محمداللہ نے لو فل ٹاس پر شارٹ کھیل کر لانگ آن پر بالکل باونڈری لائن کےقریب افریقی فیلڈر کو کیچ تھما دیا اور آخری بال پر صرف ایک رن بنا ۔
یوں بنگلہ دیش پاکستان کی طرح لو سکورنگ میچ آخری اوور میں ہار گیا ۔