
ممبنئی ۔۔
بھارت کی فلم نگری بالی ووڈ میں ایک اور بڑی شادی کیلئے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔
اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ طے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں کی شادی اس ماہ کی 23 تاریخ کو طے پانے والی ہے ۔
سوناکشی اور ظہیر کی شادی جنوبی ممبئی کے ایک مقام پر ہوگی۔ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا نے جوڑے کو اپنا آشیرواد بھی دے دیا ہے۔
بھارت میں ہندو انتہا پسند ہندولڑکی اور مسلم لڑکے درمیان پیار محبت یا شادی کو پسند نہیں کرتے ہیں وہ ایسے رشتے کو لو جہاد کہتے ہیں لیکن سوناکشی اور ظہیر کی شادی کے بعد ہندووں کا رد عمل کیا ہوگا ۔۔ یہ بھی دلچسپ امر ہے ۔