
وفاقی کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 اور27 مئی کےفیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ کمیٹی قانونی معاملات کے5جون کےفیصلوں کی بھی توثیق کی ۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں ریاستی ملکیتی اداروں کے13اور20مئی کےفیصلوں کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کےبورڈآف گورنرزکےارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ نمل یونیورسٹی کےچارٹر کااز سرِنوجائزہ لیا گیا،قومی کمیشن انسانی حقوق کےاسلام آبادسےرکن کی تعیناتی کی بھی منظوری،نیب ،سری لنکاکےکرپشن خاتمےکےادارےمیں مابین مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے دورہ چین کو ہر لحاظ سے کامیاب قرار دے دیا
دوسری طرف وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر جاکر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ممکنت نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، ۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔