
ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھے بڑھ گئے۔۔۔ گدھوں کی تعداد 58 سے بڑھ کر 59 لاکھ تک پہنچ گئی، اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ہوا۔۔۔۔