
انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی وائٹ نے اپنی گرل فرینڈ جارجی ہوج سےشادی کرلی
تنیس سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر ڈینی وائٹ اور ان کی اسپورٹس ایجنٹ گرل فرینڈ، جارجی ہوج اتوار کو چیلسی اولڈ ٹاؤن ہال میں ایک دوسرے کے بندھن میں بندھ گئیں۔
وائٹ طویل عرصے سے انگلینڈ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھیں۔
جارجی سی اے اے اسپورٹس ایسوسی ایشن میں خواتین کی فٹ بال ٹیم کی ہیڈ مینیجر ہیں۔ خواتین کی فٹ بال ٹیم کے بندوبست کے ساتھ ساتھ وہ ٹیم کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا بھی خیال رکھتی ہیں۔
۔ انہوں نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں منگنی کی تھی اور دونوں 2019 سے ساتھ ہیں۔
شادی کے موقع پر دونوں نے شاندار گاؤن پہن رکھے تھےاورگلدستے پکڑے ہوئے تھے۔وائٹ نے انسٹاگرام پر شادی کی خبریں شیئر کیں
وائٹ کے اب تک کے کرکٹ کیریئر کے بارے میں بات کریں تو وہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے لیے اب تک 102 ون ڈے اور 143 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔