
میر پور۔۔۔۔
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیم منگلا صرف بجلی ہی پیدا نہیں کرتا ہے ۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اس ڈیم میں کاشت کاری بھی ہوتی ہے ۔ کئیں فصلیں اگائی جاتی ہیں ۔

منگلا ڈیم میرپور پاکستان کا دوسرا بڑا ڈیم ہے جو 100 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ ڈیم پانی سے چھ ماہ لبا لب بھرا رہتا ہے لیکن ہر سال جنوری کے مہینے میں ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور جیسے جیسے پانی اترتا جاتا تھا یہ جگہ سرسبز ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ڈیم کے کناروں کے اوپری حصوں پر لوگ فصلیں بھی کاشت کر لیتے ہیں۔
مارچ کے آخر تک ڈیم کا پانی Dead لیول تک چلا جاتا ہے جس سے ڈیم کے پانی کے نیچے موجود کچھ تاریخی عمارتیں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں یہ عمارتیں ڈڈیال اور میرپور شہر کے قریب ہیں۔

ان میں ہیجرہ مقبرہ، مزار غلام سائیں محمد، کلروڑی مسجد، ڈوگرا راج کی باؤلی، کنواں الحاج نور محمد، دربار میران شاہ گکھڑ عرف میراں میر سرکار، اسی دربار کے ساتھ والی باؤلی، نوان تالاب، بازار والا مندر، ہاتھی دروازہ، قلعہ نما رگھو ناتھ مندر، شیوا مندر وغیرہ شامل ہیں۔