
اسلام آباد۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کی بجلی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے ۔
واپڈا حکام نے ڈی سیل ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کے دفتر کی بجلی منقطع کی جس پر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے شدید رد عمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملہ پی ٹی آئی اور سی ڈی اے کا تھا مگر واپڈا کیوں بجلی منقطع کر کے چلا گیا؟
انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دفتر کا یہ حال ہے۔ دفتر کے تمام بلز کی ادائیگی کی جا چکی ہے، کوئی بقایا جات نہیں۔واپڈا کو کس نے حکم دیا کہ بغیر وجہ کے بجلی کاٹ دیں
آئیسکو کا موقف
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جی ایٹ کی بجلی منقطع نہیں کی گئی۔ بجلی کے میٹر تک بجلی کی فراہمی آئیسکو فیلڈ فارمیشنز کی زمہ داری ہے
بلڈنگ میں ممکنہ انٹرنل وائرنگ فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ھوئی ھو گئی۔ ایس ڈی او جی سیون کے مطابق بجلی بندش کی کمپلینٹ بھی رجسٹرڈ نہیں کروائی گئی