
چھوٹا منہ بڑی بات. جی ہاں ننھے وی لاگر شیراز نے بلند عزائم کا اعلان کردیا ہے.
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ شیراز نے دوست کیلئے نیا گھر بنانے کا اعلان کردیا. شیراز کے دوست کا گھر بارش سے تباہ ہوا تھا جس کا شیراز سمیت علاقے کے سبھی لوگوں کو دکھ تھا.
حکومت تو متاثرین کی داد رسی نہ کرسکی لیکن شیراز نے دوست کا گھر مکمل تعمیر کرنے کا اعلان اپنی نئی ویڈیو میں کردیا.
شیراز اور اس کی بہن مسکان اپنی معصوم اداوں سے ہر دل میں گھر کرچکے ہیں. سوشل میڈیا پر دونوں کے کروڑوں چاہنے والے ہیں..
شیراز اس سے پہلے عید پر علاقے کے لوگوں میں عید گفٹ اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کرچکا ہے..
اور وہ اپنے ننھے کندھوں پر بھاری ذمہ داری لے رہے ہیں. شیراز کو امید ہے کہ اس نیک کام میں مخیر حضرات ان کی بھرپور مدد کریں گے…