
سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس کا مختصرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے تین ماہ میں جگہ خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔ لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تین ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کردی جائیں۔۔ پیر سوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ پر قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کیے جائیں۔ پیرسوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ کھوکے اور دوکانیں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔