
اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران تھانہ شالیمار کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری کو شہزاد ٹاون سے بازیاب کرلیا۔۔
زنجیروں میں جکڑی یہ تصویر اس مغوی کی ہے ۔۔ جن کو 10 جون کواسلام آباد کے سیکٹرایف ٹین سے اسلحے کی نوک پراغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان کئی روز تک شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔
قانون کے رکھوالے جب ایکشن میں آگئے توتھانہ شالیمار کی حدود سے اغوا ہونے والے اس شہری کو48 گھنٹے کے اندراندر بازیاب کرالیا ۔۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جدید ٹیکنیک کے ذریعے ملزمان کوتلاش کیا
پولیس نے ان سماج دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کررکھا ہے۔۔ دو ملزمان قانون کے شکنجے میں آچکےہیں جبکہ باقی ملزمان کودبوچنے کیلئے چھاپے مارے جارہےہیں۔
بیٹے کی بحفاظت بازیابی پروالد نے سکھ کا سانس لیا اوربروقت کارروائی پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی اطلاع ملی توفوری طورپرمقدمہ درج کیا اور ضابطے کی کارروائی شروع کی۔