
مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ۔ ٹماٹر، زندہ مرغی، دال مونگ،مٹن بیف، انجی سیور سمیت 13 اشیا ضروریہ مزید مہنگی ۔1.30 فیصد بڑھنے سے مہنگائی کی مجموعی شرح 23.03 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداوشمار جاری کر دیے۔
حکومت دعوے صرف دعوے ہی نکلے ۔ مہنگائی کا پارہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.30 فیصد اضافہ سے مجموعی شرح 23.03 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 27.14 فیصد ،زندہ مرغی 11.75 فیصد ، دال مونگ 1.07 فیصد اور کیلے 3.22 فیصد مزید مہنگے ہو گئے۔ بجلی 8.75 فیصد، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6.14 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران مٹن، بیف، سگریٹ، انرجی سیور سمیت 19 اشیا کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء ضرورتیہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔