
اسلام آباد۔۔
ملکی سیاست میں ایک اور پارٹی اپنا رنگ جمانے کیلئے تیارہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے باغی رہنماوں نے اپنا الگ مسکن بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔۔
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے عوام پاکستان (اے پی) کے نام سے نئی سیاسی جماعت لانچ کرنے کااعلان کیا ہے۔
عوام پاکستان کے کنوینر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی نمایاں شخصیات میں سابق رہنما سردار مہتاب احمد خان عباسی، جاوید عباسی، سید زعیم حسین قادری، رانا زاہد توصیف، زاہد بنوری، اور سردار انور سومرو شامل ہیں۔
سابق وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے شیخ صلاح الدین بھی پارٹی کی صفوں کو تقویت دیں گے۔
عام پاکستان کی لانچنگ تقریب 6 جولائی کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔