
کہتےہیں مرد بوڑھا نہیں ہوتا۔۔۔
لیکن چین میں تو بزرگ نے تو کہاوت سچ ہی کر دی ۔
چین کے ایک نرسنگ ہوم میں 80 سالہ بوڑھے نے 23 سالہ لڑکی سے شادی رچائی ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ ہیبی کے ایک نرسنگ ہوم میں 23 سالہ لڑکی ژیاؤفانگ کی ملاقات 80 سالہ بزرگ مسٹر لی سے ہوئی ۔
وقت گزرتا گیا اور دونوں میں قربت اتنی بڑھی کہ بات شادی تک جا پہنچی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ اس شادی کے لیے نہیں مان رہے تھے لیکن محبت اندھی ہوتی ہے ۔لڑکی اپنے فیصلے پر قائم رہی اور بالاخر دونوں کی شادی ہو گئی ۔