
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک میں پولیس اورکارچوروں میں فائرنگ ہوئی ۔ اس دوران تین کار چور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار کرلی گئی
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس پچھلے دوماہ سے اس خطرناک گینگ کے تعاقب میں تھی۔سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع سے اس گینگ کی معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔۔
ذرائع نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ یہ گینگ مری کی طرف نکلا ہے۔اس اطلاع پر پولیس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکے قائم کئے۔
آج صبح کشمیر چوک ناکے پر موجود پولیس ٹیموں نے مری روڈ سے آتی ان کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ملزمان 2 گاڑیوں میں سوار تھے جن میں ایک جی ایل آئی اور دوسری ہنڈا سوک گاڑی تھی۔گاڑیوں میں موجود گینگ ممبران نے اچانک پولیس ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔۔جی ایل آئی کار سواروں کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین ساتھی ملزمان ہلاک ہوگئے۔۔۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک عورت بھی زخمی ہوئی جبکہ جی ایل آئی گاڑی سے فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کی شناخت الیاس خان ، وقاص خان کے نام سے ہوئی، ایک ڈیڈ باڈی کی شناخت جاری ہے۔زخمی عورت کی شناخت حسیبہ امجد کے نام سے ہوئی۔۔۔
ہلاک ملزم الیاس خان خطرناک کارلفٹر گینگ کا سرغنہ جبکہ باقی گینگ ممبر ہیں۔۔ملزمان نے رات کو مری سے گاڑی چوری کی جبکہ۔دوسری گاڑی ہنڈا سوک بھی لاہور سے چھینی گئی تھی۔ہنڈا سوک کار سے متعدد غیرنمونہ نمبر پلیٹس، جیمر، موبالئزر، اگنیشن بریکر ، ایس ایم جی گن، پسٹلز برآمد ہوئے ہیں۔۔۔