
اسلام آباد…
حال ہی میں لاپتہ پھر بازیاب ہونے والے کشمیری شاعر و صحافی احمد فرہاد کا گرفتاری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا.
احند فرہاد نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے گرفتاری رہائی اور اپنے ارادوں کا یوں اظہار کیا یے..
دوستو میں اور میرا نظریہ ایک ساتھ واپس آ گئے ہیں ۔ جبری گمشدگی اور ماورائے قانون ہر قسم کی بدمعاشی اور ظلم پر آواز اٹھانے والے ہر دوست کو سلام ۔ آئین کا حقیقی نفاذ اور عملداری، قانون کی بالادستی،عوامی حکمرانی،آزاد عدلیہ،آزاد پارلیمنٹ ,آزاد میڈیا،آزادی اظہار رائے ،بقائے باہمی،بنیادی انسانی حقوق اور اقلیتوں اور پسے ہوئے تمام طبقوں کے لیے زندگی عزت اور تحفظ کی ضمانت میرا خواب تھا ہے اور رہے گا ۔ آپکی کوششوں اور محبتوں کا مقروض ہوں لیکن یاد رکھیے جب تک کوئی ایک بھی شخص لاپتہ یا بے گناہ قید میں ہے ہم سب لوگ لاپتہ اور قید میں ہیں ۔مزاحمت زندہ باد
اب میرا ایک ہی خواب ہے
شہر کو جاگتا دیکھنا