
اسلام آباد..
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے جس کے دوران چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے اہم ریمارکس دیئے.
جسٹس اطہر من اللہ نے کہ الیکشن پر سوالات اٹھائے گئے،وہ کچھ 2018 میں ہوا وہی ابھی ہوا،
جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں، انھیں اٹھا لیا گیا
یہ باتیں سب کے علم میں ہیں،کیا سپریم کورٹ اس پر اپنی آنکھیں بند کر لے،
چیف جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے ہمارے آئین کو بنے پچاس سال ہوئے ہیں،امریکہ اور برطانیہ کے آئین کو صدیاں گزر چکی ہیں جب آئین کے الفاظ واضح ہیں تو ہماری کیا مجال ہم تشریح کریں کیا ہم پارلیمنٹ سے زیادہ عقلمند یا ہوشیار ہو چکے ہیں،
انہوں نے کہا کہاگر ہم نے ایسا کیا تو یہ ہماری انا کی بات ہو جائے گی،مشکل سے ملک پٹڑی پہ آتا ہے پھر کوئی آکر اڑا دیتا ہےپھر کوئی بنیادی جمہوریت پسند بن جاتا ہے،