
اسلام آباد..
جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سفارتی محاز سربراہ مولانا غلام نبی نو شہری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
مولانا غلام نبی نوشہری کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے تھا. وہ پوری زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد میں سرگرم رہے. انہوں نے اس حوالے سے کئی کتابیں بھی لکھیں.
مولانا نوشہری مظلوم کشمیری کی ایک توانہ آواز تھے جو کسی بھی ماحول میں اپنی بات بے باک انداز میں رکھنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتے تھے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما مولانا غلام نبی نوشہری کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے اور انہیں ان کی حق گوٸی و بے باکی اور صبرو استقلال پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ ان کی جنت مکانی کے لۓ دعا کی ہے۔