
سعوی عرب کے ارب پتی جوڑے کی خواہشات کی دلچسپ کہانی پڑھ کر انسان کا دماغ چکرا جاتا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سعودی النادک نے سوشل میڈیا پر ایک ریل شیئر کی جس میں اس نے بیٹی کی متوقع پیدائش پر اپنے 32 سالہ ارب پتی شوہر جمال بن النادک سے کئی مہنگی فرمائشیں کیں۔
برطانیہ نژاد خاتون اور سعودی شہر کی شادی کو تین سال ہوچکے ہیں۔ اب ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ لیکن بچے کے جنم سے پہلے بیوی نے شوہر کے سامنے ایسے مطالبات رکھ دیئے جو عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔
تازہ ریل میں خاتون نے اپنے امیر شوہر سے کہا کہ وہ برج العرب میں دس لاکھ ڈالرز کی پارٹی کا اہتمام کرے۔
اگر بیٹی ہوئی تو اس کا شوہر اسے ڈائر کولیکشن تحفے میں دینے کا پابند ہوگا اور اگر یہ لڑکا ہے، تو وہ اپنے بیٹے کے لیے بالکل نئی سپریاٹ کی توقع کرتی ہے۔
اس کے علاوہ سعودی امریکی سرجنز سے 150,000 ڈالر کی ممی میک اوور اور اپنے، بچے اور ان کے غیر معمولی تحائف کے لیے 20 بیڈ روم والے محل کی درخواست کی ہے ۔
خاتون نے شوہر سے اتنی بڑی مانگ کرنے کے باوجود ریل کا کیپشن یہ لکھا ہے کہ مطالبات کافی معقول ہیں۔