
سپریم کورٹ میں سینیٹرفیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی اورشوکاز کا نیا جواب جمع کروادیا ۔۔ فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔۔ میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔۔ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔۔ انہوں نے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کی جائے۔