
اربعین کا مرکزی ادارہ، ایران دیگر ممالک، بالخصوص پاکستان سے آنے والے زائرین کا استقبال کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے۔۔۔۔۔۔ترجمان کے مطابق حسب سابق امسال ایرانی زیارت اربعین کا مرکزی ادارہ، ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر زائرین کا استقبال کرنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ گذشتہ سالوں کی روایت کے مطابق، ماہ محرم میں حرم امام رضا ع کی زیارت کا اہتمام کیا جائے گا۔۔۔ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں عتبات مقدسہ کی زیارت کے خواہشمندان دوطرفہ ویزے کے ساتھ ایران کے راستے عراق کا سفر کر سکتے ہیں۔۔۔ عراقی ویزے کی درخواست کے بعد ہاکستان میں موجود پانچ ایرانی مشنوں میں سے کسی سے ایرانی ویزے کے لیے درخواست دیں۔۔۔ پاکستان میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ایرانی مشن موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔