
بھیجے گئے نوٹس کے مطابق عامر مغل کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ڈی سی نے 26جون کو ہائیکورٹ حکم پر میرے ساتھ بیٹھ کر جلسے کی جگہ اور تاریخ طے کی تھی،6جولائ ہفتہ کی شام ترنول چوک میں پشاوررو ڈ پر جلسہ پر میرا اور ڈی سی اسلام آباد کا اتفاق ہؤا تھا لیکن آج تیسرا دن ہے ابھی تک ڈی سی نے NOC جاری نہیں کیا ، مجھے ڈی سی اسلام آباد کی نیت خراب لگتی ہے ۔۔۔ ڈی سی اسلام آباد توہین عدالت کرتے ہوۓ جلسے کا NOCجاری نہیں کر رہا ۔۔۔ ڈی سی اسلام آباد PTI دشمن ناجائز PDM حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے عامرمغل کا کہنا تھا کہ ناجائز حکومت عمران خان اور تحریک انصاف کی قوت سے خوفزدہ ہے، ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لیکر دوبارہ ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔۔۔ اسلام آباد کی عوام کی طرف سے 8فروری کو تینوں سیٹوں پر عمران خان کے نمائندوں کو تاریخی فتح دلوانےکے بعد سے ناجائز حکومت اسلام آباد کی عوام سے خوفزدہ ہے۔۔۔۔