
دنیا بھر میں فینسی نمبر پلیٹس کے حوالے سے ایک ٹرینڈ سا چل رہا ہے ۔جس نے آہستہ آہستہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔۔۔
پاکستان میں یہ نیلامی پہلی بار ہوئی جہاں گاڑیوں کی خصوصی نمبرز والی پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد ہوا ۔سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔
محکمہ ایکسائز سندھ کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی میں چالیس پلیٹیں بیچی گئیں ،جن سے67 کروڑ 54 لاکھ روپےجمع ہوئے۔
پریمیئم کیٹیگری کی نمبر پلیٹ جس کا نمبر ایک ہے دس کروڑ روپے۔۔۔
اسی طرح نمبر 5 اور 7 کی پلیٹیں بھی تیس سے 35 لاکھ روپے میں فروخت ہوئیں ۔
پلیٹ نمبر 8 چارکروڑ 10لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ پلیٹ نمبر 9 چارکروڑ روپے میں خریدی گئی۔