
ایک اونٹ کی کٹی ٹانگ ابھی ٹھیک نہیں ہوئی ،ظلم کی ایک اور داستان دیکھنے کو ملکی ۔۔ ضلع عمرکوٹ کے علاقے کنری کی حدود میں اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹی گئی ہیں ۔
ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے اس واقعے کا نوٹس بھی لیا اور واقعہ کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار وٹنری افسر کے ہمراہ واقع کی جگہ پہنچے، مردہ اونٹنی کا معائنہ اور پوسٹ مارٹم کیا۔
ابتدائ رپورٹ کے مطابق اونٹنی کی مردہ حالت میں ٹانگیں کاٹی گئیں ۔مزید بات تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی لیکن ابتدائی طور پر ٹانگیں کاٹنے سے ہی اونٹنی کی موت واقعے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد تمام تر حقائق کو سامنے لا کر قانونی کاروائ کا آغاز کیا جائیگا۔