
آزاد کشمیر کی ایک جیل سے جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث سنگین جرائم میں ملوث قیدی فرار ہوگئے. راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے ملزم غازی شہزاد سمیت 19 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے.
جیل سے فرار ہونے والوں میں سزائے موت کے قیدی ثاقب مجید، فیصل، اسامہ، ساجد نصیر اورغازی شہزاد شامل ہے. غازی کا ٹرائل چل رہا تھا۔
دیگر فرار ہونے والے قیدیوں میں ہائیت اللہ ثقلین، مکرم فیصل،عامر، آصف، شاہ میر. نادر، سہیل رشید اور دیگر شامل ہیں.
جیل سے قیدیوں کے بھاگنے کے بعد مزید پولیس کو جیل میں تعینات کر دیا گیا ہے
قیدیوں کے بھاگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی