
صارفین کو مالیاتی جرائم سے بچانا جدید بینکاری میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اور کسی ڈیجیٹل بینک کے لئے مالیاتی لین دین کی نگرانی بہت زیادہ اہم ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک نے باضابطہ بینکاری شروع کرنے سے قبل انسداد منی لانڈرنگ کا نظام حاصل کر لیا ہے۔ اس حوالے سے رقمی نے بینچ میٹرکس سے اینٹی منی لانڈرنگ نظام رسک نیوکلیس حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس انتخاب سے رقمی کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید آٹومیشن کے زریعے مالیاتی جرائم کی بروقت نشاندہی ہوسکے گی۔
بینچ میٹرکس نے مالیاتی لین دین میں مشکوک مقامات، مشکوک طرز عمل، مختلف کرنسیوں کے لین دین، ڈیجیٹل اور غیر مالیاتی اقدامات میں دھوکہ دہی کا پتہ لگانے کے لئے رسک نیوکلیس کو ڈیزائین کیا گیا ہے۔ یہ نظام کسی بھی مشکوک ٹرانزکشن کے بارے میں فوری الرٹ کا اجرا کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے مشکوک لین دین کی نگرانی اور تفتیش کو کم لاگت میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔
معاہدے کی تقریب کے موقع پر، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے سی ای او عمیر اعزازکا کہنا تھا کہ رقمی کا اولین مشن اسلامی اخلاقیات کی بنیاد فلاح، درستگی اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈیجیٹل آپریشنز اور مصنوعات کو یقینی بنانا ہے۔ بینچ میٹرکس مالیاتی لین دین کے حوالے سے بہترین سیکیورٹی اور رازداری بھی فراہم کرتا ہے۔ رقمی مستقبل میں بہترین کارکردگی کے ساتھ مارکیٹ کا لیڈر ہوگا۔
رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ میں انجینئرنگ کے سربراہ جاوید شیرعلی کا کہنا تھا کہ رقمی اور بینچ میٹرکس کے درمیان یہ شراکت داری صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرے گی۔ رقمی نے جدید ترین مانیٹرنگ ٹولز میں سرمایہ کاری کرکے، ڈیجیٹل بینک اپنے حفاظت کو بڑھاتا ہے۔ اثاثوں اور صارفین دونوں کو ڈیجیٹل فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچا سکتے ہیں۔
رقمی بینک کے حاصل کردہ نظام میں انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے واچ لسٹ اسکریننگ، ٹرانزیکشن مانیٹرنگ، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کی رسک کی جانچ، اور گورننس اینڈ رپورٹنگ ٹولز شامل ہیں، یہ ایک مضبوط اے ایم ایل نظام ہے جو بینکوں کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بین الاقوامی اداروں جیسے مالیاتی اداروں کے معیارات کو پورا کرتا ہے۔ بینکوں کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے وابستہ خطرات کی نشاندہی اور ان میں کمی کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بیچ میٹرکس کے چیف ایگزیکٹو تیمور کلیم کا کہنا تھا کہ "پاکستان میں ڈیجیٹل مالیات کا شعبہ ترقی کررہا ہے، اوران کا ادارہ اس کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ قابل اعتماد اور بہترین نظام بنانے پرکام کررہا ہے۔ بینچ میٹرکس کی طرف سے فراہم کردہ تہہ دار سیکورٹی اور شیلڈز کے ساتھ، پاکستان میں محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں راقمی بینک کی مدد کے منتظر ہیں۔